اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: پولیس کاروائی میں 6 قمار باز گرفتار

سرینگر پولیس نے منشیات و قمار بازی کے خلاف اپنی کاروائیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ گزشتہ روز 6 قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 46 ہزار 790 روپئے برآمد کئے۔

Srinagar: 6 gamblers arrested in police operation
سرینگر: پولیس کاروائی میں 6 قمار باز گرفتار

By

Published : Sep 20, 2020, 12:00 PM IST

پولیس تھانہ کرن نگر نے ایک مصدقہ اطلاع پر زانپہ کدل سرینگر میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور 6 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا جبکہ وہاں سے بھاری رقم ضبط کی گئی۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت بٹہ محلہ کے مشتاق احمد شاہ، وانٹ پورہ ملپورہ کے فاروق احمد، سازگری پورہ کے رہنے والے اعجاز احمد خان، وانی یار نورباغ کے رستم خان سعدہ پورہ کے محمد مظفر بیگ اور معراج الدین کے طور پر کی گئی۔

اس سلسلے میں پولیس تھانہ کرن نگر میں ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس سماجی برائیوں کے خاتمہ کےلیے اپنی کاروائیوں میں سرعت لارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details