اودھمپور کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انڈور سپورٹس سٹیڈئم میں کوئی بھی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں اور یہاں باہر کے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔
بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں خواتین بھی کھیلنے نہیں آتی ہیں۔
گذشتہ شب یہاں باہر کے کچھافراد آ کر ہنگامہ کرنے لگے جس سے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے محکمے سے گزارش کی ہے کہ یہاں پرجلد از جلد حفاظتی دستے تعینات کئے جائیں۔ ساتھ ہی ان پریشانیوں کا کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے۔