پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع انتظامیہ نے محمکہ کھیل کود کے اشتراک سے ضلع کے بالائی علاقے باغ سنگروانی علاقے میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے کھیلوں کے میلے کا انعقاد کیا تھا۔اس میں ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں نے شرکت کی۔
پلوامہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر عبدل عزیز نے محمکہ کھیل کود کے ضلع افسر جگدیش رائے شرما کی موجودگی میں کھیلوں کے میلے کا افتتاح کیا۔ محمکہ کھیل کود کے دیگر افسران بھی موجود رہے جبکہ بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد اس موقع پر موجود رہیں۔
اس موقع پر محمکہ کھیل کود کی جانب سے بچوں میں مختلف کھیل مقابلے کرائے گئے۔بزرگ خواتین کے لئے بھی مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور بزرگ شہریوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ وہی اس موقع پر حاضرین کا دل بہلانے کے لیے ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔