پلوامہ کے بیگ ای سنگروانی میں قبائلی طبقے کے لئے کھیلوں کا میلہ پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ ای سنگروانی میں قبائلی طبقے کے لئے کھیلوں کا میلہ(اسپورٹس فیٹسول) کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں نے شرکت کی۔ کھیلوں کے میلے کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ ڈاکٹر عبدل عزیز نے محمکہ کھیل کود کے ضلع افسر جگدیش رائے شرما کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر محمکہ کھیل کود کے دیگر افسران بھی موجود رہے جبکہ بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد اس موقع پر موجود رہیں۔ محمکہ کھیل کود کی جانب سے بچوں میں مختلف کھیل مقابلے کرائے گئے جبکہ بزرگ خواتین میں بھی کھیل مقابلے کرائے گئے جس میں نمایاں کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے بچوں اور بزرگ شہریوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Rehmat E Alam Hospital رحمت عالم ہسپتال کے زیرالتواء تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کو منظوری ملی
وہیں اس موقع پر حاضرین کا دل بہلانے کے لیے ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بچوں نے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلے کا انعقاد کرنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ان پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچوں کو بھی کھیل کود میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد گاوں سے کھیل کود کی صلاحیتوں کو تلاش کرنا ہے۔