اطلاعات کے مطابق ٹنگبل علاقے میں میڈکل شاپ پر اچانک اسلحہ بردار کئی افراد نکل آئے اور وہاں پر میڈیکل اسٹور میں پولیس اہلکار کی مُبینہ طور پٹائی کی اور انہیں پولیس کی نوکری چھوڑنے کے لیے بھی کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عادل بشیر ولد بشیر احمد ڈار نامی ایک پولیس اہلکار جو پولیس میں ایس پی او کے طور پر کام کر رہا ہے، کی نامعلوم بندوق برداروں نے پٹائی کی اور انہیں خبردار کیا کہ وہ ایس پی او کی نوکری کو چھوڑ دے۔