تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر بھیڑ بکریاں ہلاک کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے آڈیجن کے ہانجی پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس گاڑی کی زد میں آکر بھیڑ بکریوں کی موت ہو گئی۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔حادثے میں مرے گئے جانوروں کے مالک نے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آڈیجن کولگام کے دمحال ہانجی پورہ راستے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے قابو ہرو کر راہ چلتے کئی بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا۔گاڑی کی زد میں آکر نصف درجن جانور ہلاک ہوگئے۔
عین شاہدین کے مطابق سومو 9515 نمبردمحال ہانجی پورہ سے کولگام آرہی تھی۔ اسی دوران ٹاٹا سومو کے ڈرائیور اپنا توازن کھو دیا اور سڑک کنارے چرنے والی بھیڑ اور بکرویوں روند ڈالا۔
مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی کی رفتار کافی تیز تھی۔اسی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے دوسری جانب پلٹ گئی۔گاڑی پر سوار تمام مسافر صحیح سلامت ہیں۔اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔
دوسری طرف جانوروں کے مالک نے کہاکہ ان کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ان کے تمام جانور اس حادثے میں مارے جاچکے ہیں۔ان کے پاس اب کچھ بھی نہیں بچا ہے۔میں صرف اپنے نقصان کا معاوضہ چاہتے ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bandipur Landslide چٹانیں کھسکنے کے سبب تاربل، بگھتور سڑک آمد و رفت کیلئے بند
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ تفتیش شرورع کردی ۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پورے معاملے کی تفتش کی جا رہی ہے۔