اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بائی پاس روڈ پر واقع کشمیرکلینک ساوتھ میں نجی ٹورس اینڈ ٹریولس السفیر کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تاریخ میں پہلی بار جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے ایک نیجی ٹور اینڈ ٹریولز السفیر کو وزارت اقلیتی امور، حکومت کی طرف سے سابقہ اعداد و شمار کے علاوہ موجودہ سال کے حج کوٹے کے لیے 50 نشستوں کی منظوری ملی ہے۔ ان تمام عازمین حج نے آج اس حج اورینٹیشن پروگرام میں شرکت کی جس میں سفر بیت اللہ پر جانے والے تمام لوگوں کو خصوصی تربیت دی گئی۔ حج پر جانے والے عازمین کے ساتھ ایک معلوماتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔