موصوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے ہزاروں طلبا ملک و بیرون ملک بھٹک رہے ہیں جو وہاں خوف و مایوسی میں مبتلا ہیں اور یہاں ان کے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے کافی فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ طلبا گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے لگاتار اپیلیں کررہے ہیں کیونکہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے ان طلبا کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
مسٹر تاریگامی نے کہا کہ کئی ریاستیں اپنے طلبا کو واپس لا چکی ہیں یا واپس لانے پر غور کررہے ہیں۔