جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قصبہ سوپور میں واقع زچہ بچہ ہسپتال معمولی بارشوں کی وجہ سے جھیل کی صورت اختیار کر لیتا جس کی وجہ سے خواتین مریضوں کو بےحد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ہسپتال سوپور کا پرانا طبی مرکز ہے اور اس ہسپتال میں مریضوں کا تانتا لگا رہتا ہے۔ تاہم اسی ضمن میں سوپور کی وسیع آبادی سمیت بانڈی پورہ، ہندوارہ اور رفیع آباد کے علاقوں سے مریض علاج و معالجہ کے لیے آیا کرتے ہیں۔
مقامی آٹو ڈرائیور نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہسپتال کو سرکار نے نظر انداز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سرکار سے بار بار گزارش کی کہ وہ اس ہسپتال کی طرف دھیان دیں اور اس کی کمی کو دور کریں لیکن بدقسمتی سے سرکار دھیان ہی نہیں دی رہی ہے۔