اننت ناگ: مرکز کے زیر نتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک نوجوان نے اپنی ماں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اس واقعے میں خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق آج شام ہاجرہ بیگم زوجہ غلام محی الدین ڈار ساکنہ بٹنگو اننت ناگ عمر 50 سال کو اس کے سگے بیٹے نے چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ زخمی خاتون کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خاتون کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Son Stabs Mother اننت ناگ میں ماں پر بیٹے کا چاقو سے حملہ - مرکز کے زیر نتظام یوٹی جموں و کشمیر
اننت ناگ ضلع کے بٹنگو علاقے میں ایک خاتون کو اس کے سگے بیٹے نے چاقو سے حملہ کرکے شدید طور ہر زخمی کر دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Son Stabs Mother in Anantnag
یہ بھی پڑھیں:Protest Against The Dilution Of ST Status سرینگر میں گجر اور بکروال برادریوں کا احتجاج
ہاجرہ کے بڑے بیٹے محمد امین نے بتایا کہ بدھ کی شام ہاجرہ بیگم کا سب سے چھوٹا بیٹا جاوید اپنے بڑے بھائی محمد امین کے گھر میں داخل ہوا جہاں اس نے اپنی بھتیجی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ہاجرہ بیگم نے مداخلت کی اور امین کی بیٹی کو بچا لیا۔ اس کے بعد جاوید اپنی ماں پر حملہ کرنے لگا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے اپنی ماں کو اس کے پیٹ میں چاقو سے گھونپ دیا۔ ہاجرہ موقعے پر ہی گر گئیں لیکن جاوید نے اپنی ماں کو بھی نہیں اٹھایا اور اسے دیکھتا رہا کہ اس کے پیٹ سے خون بہہ رہا تھا۔ چیخ و پکار سن کر پڑوسی گھر کے ارد گرد جمع ہو گئے۔