جموں و کشمیر ضلع کپوارہ میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران ضلع میں اب تک کورونا کے 3512 مشتبہ افراد کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں، جن میں سے 2596 افراد کورونا منفی پائے گئے ہیں جبکہ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 97 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 48 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
کپوارہ میں اس وقت 2570 افراد قرنطینہ میں زیر نگرانی ہیں جن میں سے 1545ضلع انتظامیہ کے قرنطینہ میں ہیں، جبکہ 951 افراد کی قرنطینہ مدت مکمل ہو چکی ہے۔ نیز 74 افراد ہوم قرنطینہ میں زیر نگرانی ہیں۔
وہیں بیرو ن ریاست سے اب تک 3913 افراد وادی کشمیر میں ہیں جن میں 2645 افراد سرینگر کے مختلف مقامات پر ٹھہرائے گئے ہیں۔ جبکہ 1288کو کپوارہ لایا گیا۔ جن میں سرینگر سے 622 افراد لائے گئے تو وہیں 2185افراد کو کپوارہ سے ان کے گھر روانہ کیا گیا۔