جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آج علی الصبح تازہ برفباری شروع ہوگئی ہے۔
جنوبی کشمیر میں تازہ برفباری ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں آج علی الصبح سے ہی برفباری شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے اور سردی کی لہر جاری ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مختار احمد نے بتایا کہ 4 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت انجماد سے نیچے گرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 جنوری کے درمیان بارش بھی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے اور آئندہ برس کی چار جنوری تک موسم خشک رہے گا۔