اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snowfall In Tral ترال میں برفباری سے عام زندگی متاثر

سب ضلع ترال میں بھی برفباری کا سلسلہ آج صبح سے ہی شروع ہو چکا ہے .مسلسل برفباری کی وجہ سے عام ندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہیں۔ لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ انتظامیہ بھی لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کے لئے محترک ہوچکی ہے۔ Snowfall In Tral

ترال میں برفباری سے عام زندگی متاثر
ترال میں برفباری سے عام زندگی متاثر

By

Published : Jan 13, 2023, 3:46 PM IST

ترال میں برفباری سے عام زندگی متاثر

ترال:وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح سب ضلع ترال میں بھی برفباری کا سلسلہ آج صبح سے ہی شروع ہو چکا ہے .مسلسل برفباری کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہیں۔ لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ انتظامیہ بھی لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کے لئے محترک ہوچکی ہے۔ لوگ اپنے گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں حالانکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بدستور جاری ہے۔ اطلاع کے مطابق ترال کے بالائی علاقوں نارستان، حاجن، زراڈی ہارڈ، ناگہ بل، کارمولہ میں شدید برفباری ہوئی ہے۔

ترال کے مختلف علاقوں اب تک پانچ انچ برف جمع ہو چکی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دو سے تین انچ برف جمع ہوئی ہے۔ ادھر برفباری سے علاقے کے ذمینداروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ لمبے عرصے سے علاقے میں برفباری یا بارش نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے سوکھا پڑنے کے امکانات بڑھ گئے تھے تاہم۔ آج کی برفباری نے کسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائی ہے۔وہ اچھی فصلوں کی امید کر رہے ہیں۔

ادھر ترال انتظامیہ پہلے ہی کنٹرول روم قایم کیا ہے، انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے۔ مشینری کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عوام کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ عوامی سہولیات کے لئے کنٹرول روم بھی قایم کیا گیا ہے۔

ترال میں انتظامیہ اس حوالے سے متحرک ہے جبکہ برف صاف کرنے والی مشینوں کو تیار رکھا گیا ہے ۔متعلقہ ملازمین کو بھی آن ڈیوٹی رہنے کو کہا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں:Budgam Police Issues Helpline Numbers برفباری کی پیشگوئی، بڈگام پولیس نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبرات

ان کا کہنا ہے کہ مزید برفباری کی صورت میں سب سے پہلی ترجیح سڑکوں سے برف صاف کرنا ہوتی ہے۔ اس کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ عوام کی سہولیات کے لئے ایک کنٹرول روم قاہم کیا گیا ہے جہاں لوگ ضرورت پڑنے پر کال کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details