اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں برفباری جاری، عوام پریشان حال

کشمیر میں بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

وادی کشمیر میں برفباری جاری، عوام کو درپیش مسائل
وادی کشمیر میں برفباری جاری، عوام کو درپیش مسائل

By

Published : Jan 13, 2020, 6:54 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں 3 سے ساڑھے تیں فٹ برف جمی ہوئی ہے۔

ایک مسافر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایسی برف باری ہم نے آج تک کبھی نہیں دیکھی ہے ۔

انہوں نے حکومت سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ابھی تک برف نہیں ہٹایا گیا ہے جس کی سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وادی کشمیر میں برفباری جاری، عوام کو درپیش مسائل

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے ۔ بارہمولہ کے رفیع آباد اوڑی اور دیگر مقامات پر لگاتار تین دنوں سے برف باری جاری ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں 6 فٹ کے قریب برف جمع ہوئی ہے گلمرگ سرینگر قومی شہرہ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے شاہراہ آمدو رفت کے لیے بند ہے جن گاڑیوں میں چین لگی ہوئی ہے ان ہی گاڑیوں کو گلمرگ جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

ادھر اوڑی کے بنالی علاقے میں برف کے تودے کرنے کی وجہ سے تین بچے زخمی ہوئے ہیں جو کہ ابھی زیر علاج ہے۔

ادھر بارہمولہ میں کل رات سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوا ہے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بجلی کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details