ضلع میں بجلی سپلائی کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ وہیں اکثر سڑکوں سے ابھی تک برف بھی نہیں ہٹائی گئی ہے جس کی وجہ سے اکثر قصبہ جات کا زمینی رابطہ ضلع ہیڑکوارٹر سے منقطع ہو گیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، ستھمن ٹاپ، کوکرناگ اور مرگن ٹاپ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جواہر ٹنل کے آر پار اور پیر پنچال پہاڑی رینج میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے اور جواہر ٹنل کے نزدیک لگ بھگ 8 فٹ برف جمع ہوئی ہے جس کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ آج بدستور ٹریفک کی آمد و رفت کے لبے بند ہے۔