اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئے سال کی آمد پر برفباری، کسان خوش - نئے سال کی شروعات ان کے لیے خوشخبری

کسانوں کا ماننا ہے کہ 'یہ برفباری ان کے لیے راحت کا سبب بن گئی ہے۔ بروقت برفباری سے سیب کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور دوا کا بھی کم استعمال ہوتا ہے۔'

نئے سال کی آمد پر برفباری، کسان خوش
نئے سال کی آمد پر برفباری، کسان خوش

By

Published : Dec 29, 2020, 12:52 PM IST

پیر پنجال کے دامن میں واقع جنوبی ضلع کولگام میں نئے سال کی آمد پر پہلی برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نئے سال کی آمد پر برفباری، کسان خوش

کسانوں کا ماننا ہے کہ 'یہ برفباری ان کے لیے راحت کا سبب بن گئی ہے۔ بروقت برفباری سے سیب کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور دوا کا بھی کم استعمال ہوتا ہے۔'

اس موقع پر کسانوں نے کہا کہ 'نئے سال کی شروعات ان کے لیے خوشخبری لے کر آئی ہے۔'

پیر پنجال کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد شبانہ درجۂ حرارت میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

ادھر تازہ برفباری کے بعد سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر واقع جواہر ٹنل پر بھی تقریباً چار انچ برف ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 'موسم کچھ دنوں تک مجموعی طور پر بہتر رہے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details