جموں و کشمیر ضلع بارہمولہ کے گلمرگ میں ڈائریکٹریٹ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سنو اسکینگ کورس Snow Skiing Game Was Organized کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ سے بڑے تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس ہلال احمد ریشی نے کہا کہ 'اس اسکینگ پروگرام کا اہتمام ہم نے اس لئے کیا ہے تاکہ ہمارے زیر تعلیم طلبہ کو اس کھیل کی جانب راغب کیا جاسکے۔