اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع - راجوری

ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے آج خود مغل روڈ کا دورہ کیا اور برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شوپیان کی طرف سے پیر کی گلی تک راستہ جلد ہی صاف کیا جائے گا اور جلد ہی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔

snow clearance work started on historical mughal raod
تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع

By

Published : Mar 15, 2020, 8:19 PM IST

جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو راست وادی کشمیر سے جوڑنے اور جموں و کشمیر قومی شاہراہ کا متبادل مانی جانے والی تاریخی مغل شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

مغل روڈ ڈپارٹمنٹ اور میکانیکل ڈپارٹمنٹ نے مغل شاہراہ پر مشنری لگا کر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس سال بے تحاشہ برفباری ہونے کی وجہ روڈ پر ہیر پورہ علاقے میں 4 فٹ برف جمع ہے جبکہ دبجن علاقے میں 6 اور پیر کی گلی میں 9 فٹ برف جمع ہے۔

تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع

ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے آج خود مغل روڈ کا دورہ کیا اور برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شوپیان کی طرف سے پیر کی گلی تک راستہ جلدہی صاف کیا جائے گا اور جلد ہی روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کردی جائیگی۔

ضلع شوپیان کو خطہ جموں سے جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ ایک واحد متبادل راستہ ہے۔84 کلومیٹر لمبی یہ شاہراہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد ایک واحد شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو ملک کی باقی ریاستوں سے ملاتی ہے۔ مغل روڈ جموں و کشمیر کی سب سے زیادہ دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے

واضح رہے کہ مغل روڈ کو 10 دسمبر کو شدید برفباری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details