اردو

urdu

ETV Bharat / state

امر ناتھ یاترا کے لیے پہلگام سے گپھا تک برف ہٹانے کے کام شروع - پہلگام

امرناتھ یاترا 2019 کے سلسلے میں چندن واڑی سے مقدس گپھا تک برف ہٹانے کے کام کا آغاز ہوا ہے۔

امر ناتھ یاترا کے لیے پہلگام سے گپھا تک برف ہٹانے کے کام شروع

By

Published : May 19, 2019, 7:48 PM IST

پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں 32 کلومیٹر والے پہاڑی علاقے سے برف ہٹانے کے لیے مقدس گپھا تک مزدوروں اور دیگر عملے کو روانہ کیا گیا ہے۔

جس کے چلتے پورے راستے سے برف ہٹائی جانی ہے۔ ادھر یاترا سے منسلک دیگر کاموں کو انجام دینے کے لیے بھی باضابطہ طور پر حکمت عملی وضع کی گئی ہے جس کے لیے پورے راستے پر بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کی امرناتھ یاترا 01 جون سے شروع ہوگی اور 15 اگست کو یہ اختتام پذیر ہو گی۔ سول انتظامیہ و شرائن بورڈ نے پہلے ہی یاترا کے خوشگوار انعقاد کے لیے سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

امر ناتھ یاترا کے لیے پہلگام سے گپھا تک برف ہٹانے کے کام شروع

ABOUT THE AUTHOR

...view details