بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں واقع برفوں سے ڈھکے خوبصورت سیاحتی تفریح گاہ اور مہم جوئی کے لئے مشہورسریندربانڈی پورہ میں رنگا رنگ پروگرامز کے ساتھ آج سے سرمائی کارنیول کا آغاز ہوا۔سرمائی کارنیول کو لے کر مقامی باشندوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
اس تقریب کا انعقاد ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے محکمہ سیاحت اور سریندر بانڈی پورہ کے مقامی افراد تعاون سے کیا تھا۔ ADC بانڈی پورہ وسیم راجہ نے اسنو کارنیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران ڈی ڈی سی ارن غلام محی الدین PRIs کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سریندر گاوں اور اس کے اطراف میں تقریبا ڈیڑھ کیلو میٹر کا پورا علاقہ برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ پہاڑی راستے کو غباروں،موسیقی اور ڈھول ناگروں سے سجایا گیاہے۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگراموں کا بھی انعقاد کیاگیا۔اس کے علاوہ پہاڑی اور گجر کلچر کی خوب عکاسی بھی کی گئی۔