اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلج کی سواری میں سیاح کم دلچسپی کیوں دکھا رہے ہیں؟ - سنو سائکل

سلج کے ذریعے اپنا روزگار کمانے والے افراد کا کہنا ہے 'اگرچہ پہلے پہل سیاح گلمرگ آنے پر سلج کی سواری کا مزہ لینا نہیں بھولتے تھے۔ تاہم آج کل سیاح خواہ وہ ملکی ہو یا بیرونی، سلج کی سواری بہت کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے اب ان کے روزگار پر کافی اثر پڑا ہے۔'

sledge riding is losing its sheen to new technology
سلج کی سواری میں اب سیاح کم دلچسپی کیوں دکھا رہے ہیں؟

By

Published : Mar 10, 2020, 11:25 PM IST

گلمرگ میں جہاں سیاح خوبصورت اور دلکش مناظر کا لطف اٹھائے دیکھے جاتے ہیں۔ وہیں سیاح موٹر بائک اور گنڈولہ کے علاوہ اسنو سائیکل کی سواری کا مزہ لیتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

لیکن اپنے وقت کی قدیم سلج سواری میں اب کافی کم لوگ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

اگرچہ گلمرگ میں سلج کی سواری کافی مشہور ہوا کرتی تھی۔ تاہم جدید تفریخ کے ساز و سامان کی موجودگی کی وجہ سے اب سلج سواری کا مزہ لیتے ہوئے سیاح نہایت ہی کم دیکھے جارہے ہیں۔

سلج کی سواری میں اب سیاح کم دلچسپی کیوں دکھا رہے ہیں؟

سلج کے ذریعے اپنا روزگار کمانے والے افراد کا کہنا ہے اگرچہ پہلے پہل سیاح گلمرگ آنے پر سلج کی سواری کا مزا لینا نہیں بھولتے تھے تاہم آجکل سیاح خواہ وہ ملکی یو یا بیرونی، سلج کی سواری بہت کم کرتے ہیں جس وجہ سے اب ان کی کمائی پر کافی اثر پڑا ہے۔

سلج سواری میں سیاحوں کی کم دلچسپی کے باعث ان میں سے کئی افراد نے اس کام سے کنارہ کشی اختار کی ہے۔

سلج مالکان کا کہتے ہیں کہ کام کم ہونے کی وجہ سے بڑی مشکل سے گھر کا گزارا ہورہا ہے۔

اگچہ گلمرگ کی سیاحت پر آنے والے سیلانی بہت کم سلج کی سواری کرتے دیکھے جارہے ہیں لیکن جو بھی اس سلج کی سواری کرتا ہے وہ اس کی تعریف بھی کرتا ہے ۔

بہر حال ضرورت اس بات کی ہےکہ جدید تفریح کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ اس تاریخی سلج کی سواری کو بھی بھولا نہیں جانا چائیے۔تاکہ اس سے جڑے افراد کا روزگار ختم ہونے سے بچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details