سرینگر(جموں و کشمیر):کرائم برانچ کے ایک بیان کے مطابق مقدمہ ایف آئی آر نمبر 26/2015 میں نو افراد کے خلاف سکمز سورا میں مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور جعلی سرٹیفکیٹ بنانے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں ان کے خلاف مقدمہ رنبیر پینل کوڈ (آر پی سی) کی دفعہ 420، 468، 471، اور 120 بی کے تحت درج کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق کرائم برانچ کشمیر کو ڈائریکٹر سکمز صورا کی طرف سے موصول ہونے والی ایک باضابطہ اطلاح کی بنیاد پر کیس کی تحقیقات شروع کی گئی۔ شکور احمد تانترے، محمد شاہد مرتضیٰ، شازیہ حسن، مدثر بشیر، اور شمیم احمد نائیک، سبھی کولگام کے رہنے والے ہیں، کو 2015 کے آرڈر نمبر ایس آئی ایم ایس - 23 (پی ) کے ذریعے ان کی تعلیمی اسناد کی تصدیق اور صداقت کے ساتھ نرسنگ آرڈرلی کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
تاہم، جوائنٹ سکریٹری (تصدیق)، جے اینڈ کے اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے پیش کی گئی تصدیقی رپورٹ کے مطابق یہ ثابت ہوا کہ ان کے ذریعہ جمع کرائے گئے تعلیمی/تاریخ پیدائش کے سرٹیفکیٹ جعلی تھے۔ اس کے مطابق 2015 کی ایف آئی آر نمبر 26 پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر میں درج کی گئی اور الزامات کی جانچ کے لیے تحقیقات شروع کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Miscreants Chopped Apple Trees: شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے
سی بی کے نے زور دے کر کہا کہ پوری تفتیش کے دوران اکٹھے کیے گئے شواہد نے انفرادی اور گروہی مجرمانہ ذمہ داری کو ظاہر کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ نو ملزمین نے آر پی سی کی دفعہ 420، 468، 471، اور 120 بی کے تحت قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر، اس کیس کی چارج شیٹ فیصلے کے لیے سرینگر کی فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔