بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے مرکزی معاونت والی اسکیم اسکل ڈیولپمنٹ انڈیا پروگرام کے تحت ضلع بانڈی پورہ کے انڈسٹریز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں اعلیٰ تعلم یافتہ لرکے اور لڑکیوں کو مختلف ہنر میں مفت تربیت دی جا رہی ہے۔
جس سے یہ لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کر کے ایک تو خود کار روزگار حاصل کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی دوسروں کے لیے بھی روزگار کے وسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
پوسٹ گریجویٹز کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام واضح رہے کہ بانڈی پورہ میں بے روزگار پوسٹ گریجویٹز نوجوانوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ ہے جبکہ گریجویٹز نوجوانوں کی تعداد چودہ ہزار ہے۔
مرکز کی جانب سے شروع کی گئی یہ خصوصی ہنر مندی تربیت سے ضلع کے تمام پوسٹ گریجویٹز کے علاوہ گریجویٹز امیدواروں کو مرحلہ وار طور پر مختلف شعبوں میں قلیل مدتی کورس میں تربیت دی جا رہی ہے جن میں موبائل، ٹی وی، واشنگ مشین، ریفریجریٹر کے علاوہ کمپیوٹر ڈی ٹی پی وغرہ شامل ہیں۔
تربیت حاصل کرنے والے یہ امیدوار کافی خوش نظر آرہے ہیں اور وہ اس سے مکمل استفادہ کر رہے ہیں۔
طلبا کا کہنا تھا کہ 'پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہنر مندی میں تربیت حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور سرکاری نوکری کے بجائے نجی اور اپنے یونٹ کھولنے کو ترجیح دینا چاہیے۔'