جموں: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (IIM) جموں کے 6ویں سالانہ کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بطور مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں موجود رہے۔
پروفیسر بی ایس سہائے، ڈائریکٹر، آئی آئی ایم جموں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انسٹی ٹیوٹ کو طلباء کی وسیع صلاحیتوں پر فخر ہے۔ سہائے نے مزید کہاکہ یہ ہمارا چھٹا سالانہ کانووکیشن ہے جہاں ایم بی اے کا چھٹا بیچ اور ای ایم بی اے کا پہلا بیچ اس سال گریجویشن کرے گا۔اس سال کل 232 طلباء کو ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری سے نوازا گیا، EMBA کے پہلے بیچ کے 27 طلباء کو ایگزیکٹو ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (EMBA) کی ڈگری سے نوازا گیا۔ کانووکیشن کی خاص بات یہ ہتھیار کہ 57 طالبات کو ڈگریاں دی گئی۔