اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ماہ میں عسکریت پسندوں کے 28 معاون گرفتار: پولیس - وادی کشمیر میں مختلف اقدامات اٹھائے

جموں وکشمیر پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ میں عسکریت پسندوں کے کم از کم 6 پناہ گاہوں کو تباہ کیا گیا ہے اور وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے 28 معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک ماہ میں عسکریت پسندوں کے 28 معاون گرفتار: پولیس
ایک ماہ میں عسکریت پسندوں کے 28 معاون گرفتار: پولیس

By

Published : Nov 30, 2019, 10:26 AM IST


پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کو تیز کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ وادی کشمیر میں مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس کے نتیجے میں گذشتہ ماہ میں عسکیت پسندوں کے 6 پناہ گاہوں کو تباہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی مربوط کوششوں نے عسکریت پسندوں اور او جی ڈبلیو پر زبردست دباؤ ڈالا ہے جس کے نتیجے میں 28 او جی ڈبلیوز کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اونتی پورہ پولیس نے ضلع کے لاڈو علاقے میں دھمکی والے پوسٹر چسپاں کرنے میں ملوث تین افراد کی گرفتاری کے ساتھ عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کو تبا کیا تھا۔ان کے قبضے سے شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے دھمکی آمیز پوسٹرز برآمد ہوئے۔ گاندربل پولیس نے ناراناگ کے علاقے سے دو او جی ڈبلیو کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔'

اسی طرح سوپور پولیس نے چٹلورہ گنڈ ملراج کراسنگ رفیع آباد میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دس او جی ڈبلیو کو گرفتار کرکے ان کی پناہ گاہ کو تباہ کیا تھا۔


پولیس کے مطابق گرفتار شدہ او جی ڈبلیوز عام لوگوں کو دھمکانے اور ڈرانے میں ملوث تھے۔ اسی طرح لشکر طیبہ کے ماڈیول کو تباہ گیا گیا اور چھ او جی ڈبلیو کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ علاقے میں آتش زنی کے واقعات اور دھمکی آمیز پوسٹرز کی اشاعت میں ملوث تھے۔ او جی ڈبلیو کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے تھے۔ '

انہوں نے کہا کہ کولگام پولیس اور دیگر فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تین او جی ڈبلیو کو گرفتار کیا جو نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details