اس خبر کی جانکاری جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں دیا۔ متاثرہ افراد میں سے چند بیرون ملک یا بیرون ریاست سفر سے واپس آئے ہیں جبکہ چند متاثرہ افراد کے رابطے میں رہے ہیں۔
جموں و کشمیر میں کووڈ- 19 کے مزید 6 مثبت کیسز - 6 متاثرہ افراد کا تعلق کشمیر
جموں وکشمیر میں مزید 6 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت پائےگئے ہیں۔ تمام 6 متاثرہ افراد کا تعلق کشمیر سے بتایا جارہا ہے۔
جموں و کشمیر میں کووڈ- 19 کے مزید 6 مثبت کیسز سامنے آئے
وہیں کورونا وائراس کی بیماری میں مبتلا مزید چھ مریضوں کے ٹسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر55 ہوگئی ہے۔ جن میں سے دو افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 4 متاثرہ افراد صحت یاب ہورہے ہیں۔ وہیں کورونا کے مثبت کیسز میں سے دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
Last Updated : Mar 31, 2020, 4:58 PM IST