اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے چھ معاون گرفتار - پواڑہ میں عسکریت پسندوں کے چھ معاون گرفتار

پولیس کے مطابق بالائی ورکرز(او جی ڈبلیو) کو کپواڑہ کے دو مختلف علاقوں سے سرچ آپریش کے دوران انہںی گرفتار کیا گیا۔

کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے چھ معاون گرفتار
کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے چھ معاون گرفتار

By

Published : Apr 3, 2020, 5:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ قصبے میں پولیس نے شدت پسند تنظیم لشکر کے چھ بالائی ورکرز(او جی ڈبلیو) کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے چھ معاون گرفتار

پولیس ذرائع نے بتایا کہ' ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ہندوارہ پولیس، ایس او جی اور فوج کے 21اور30آرآر کی مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی صبح چوگل ہندوارہ اور لنگیٹ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔

کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے چھ معاون گرفتار

پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران چوگل میں چار اور لنگیٹ شالپورہ علاقے میں دو عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے دو شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے وابستہ عسکریت پسند ہے جبکہ چارمعاون کے طور پر کام کررہے ہیں۔ ان کے قبضے سے باری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ایس پی ہندوارہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوارہ میں مزید اور گرفتاریاں متوقع ہے پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details