محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 10جون سے لے کر 13 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ وادی کشمیر کے اکثر مقامات پر آئندہ دنوں میں تیز ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران وادی کشمیر میں 40کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔البتہ یہ سلسلہ چند ایک مقامات پر ہی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔