اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ، سرینگر میں غیر اعلانیہ ہڑتال

سرینگر شہر کے لال چوک اور دیگر بازاروں میں دکانیں بند ہیں۔ تاہم نجی و پبلک گاڑیوں کی کچھ حد تک نقل وحمل دیکھی جارہی ہے۔

سرینگر میں غیر اعلانیہ ہڑتال
سرینگر میں غیر اعلانیہ ہڑتال

By

Published : Feb 17, 2021, 11:22 AM IST

قریب 25 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد آج سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔ اس دورے کے دوران دارالحکومت سرینگر میں غیر اعلانیہ ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

سرینگر میں غیر اعلانیہ ہڑتال

اطلاعات کے مطابق سرینگر شہر کے لال چوک اور دیگر بازاروں میں دکانیں بند ہیں۔ تاہم نجی و پبلک گاڑیوں کی کچھ حد تک حرکت دیکھی جارہی ہے۔

اگرچہ کسی بھی علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے کال نہیں دی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر ہڑتال کے متعلق پیغامات شائع ہوئے تھے جس کے ردعمل میں شہر میں دکانیں بند ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 20 رکنی سفارتکاروں کا جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ آج سے شروع ہوا ہے جس کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ سفارتکار سرینگر میں سول سوسائٹی، تاجر اور دیگر چنندہ لوگوں سے ملاقات کرے گا۔ یہ وفد جمعرات کو جموں کا دورے کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details