اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر عدالت عالیہ میں ججز کی قلت

جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد میں کمی سے جہاں ہزاروں کیس زیر التواء ہیں وہیں وکلاء اور عرضی گزار بھی بے حد پریشان ہیں۔

جموں و کشمیر عدالت عالیہ میں ججز کی قلت
جموں و کشمیر عدالت عالیہ میں ججز کی قلت

By

Published : Jan 7, 2020, 6:18 PM IST

ججز کی تعداد میں کمی کے باعث ہزاروں کیسز کی سماعت مقررہ وقت پر ممکن نہیں ہو پاتی جس سے کورٹ کی الماریوں میں فائلوں کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

ایک مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق 14جج صاحبان کے مقابلے میں صرف 7جج موجود ہیں۔ ججز کی تعداد میں 50فیصد کمی کے باعث وکلاء پریشان اور التواء میں پڑے کیسوں سے منسلک عرضی گزار بھی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔

ہائی کورٹ میں ججز کی کمی کو وکلاء ’’انسانی حقوق کی پامالی‘‘ سے تعبیر کرتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ عدالت - جہاں سے ہر ایک کو انصاف کی امید ہوتی ہے تاہم ججوں کی کمی کے باعث کئی کیس برسوں تک التواء میں رہتے ہیں ’’جو عوام الناس کے ساتھ نا انصافی ہے۔‘‘

ماہرین قانون کے مطابق وقت پر انصاف نہ ملنا بھی انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details