جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی پینے کے پانی کی قلت سے لوگ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو گیے ہیں۔
گزشتہ دنوں دھوبی ون بستی کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف جم کر احتجاج کیا تھا۔
وہیں مین ٹاؤن ترال کے کار محلہ اور بنہ محلہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ 'گرمیوں کے دنوں میں انہیں پانی کی قلت کی وجہ سے زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'