ادھر علاقے میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں نے قومی شاہراہ پر زبردست احتجاج کرکے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ اور دوکانیں بھی بند رکھیں۔ اس دوران ایک گھنٹہ تک ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی ۔
رامبن: دکانوں میں چوری سے پریشان دوکاندار کا احتجاج - قومی شاہرا پر احتجاج
مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال میں دوران شب نقب زنی کی ایک واردات میں چوروں نے قریب ایک درجن سے زیادہ دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان اور نقدی اڑا لی ہے۔
دکانوں میں چوری کے خلاف دوکاندار کا احتجاج
پولیس افسر بانہال کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کرتے ہوے بتایا کہ اس قبل بھی مارکٹ میں نا معلوم چوروں نے تین دوکانوں میں جوریکر کے لاکھوں کا سامانوں کی چوری تھی ۔مگر اج تک پولیس سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوی۔ اور گزشتہ شب چورں نے قریب 15 دوکانوں کے شٹر اور تالے توڑ کر چوری کی واردات انجام دی ہے اور پولیس کو خبر ہی نہیں۔
انہوں مارکٹ میں پولیس کی شبانہ گشت بڑھانے کے علاوہ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ نقب زنی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے کارورائی انجام دی جائے