اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: مہنگے داموں میں چیزین فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار

شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبے کے ماگام علاقے میں پولیس نے ایک دکاندار کو مہنگے داموں میں ضروری اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

لاک ڈاؤن: مہنگے داموں میں چیزین فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار
لاک ڈاؤن: مہنگے داموں میں چیزین فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار

By

Published : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST

اطلاعات کے مطابق ماگام علاقے میں فیاض احمد بٹ والد محمد سلطان بٹ نامی ایک دکاندارموجودہ حالات کا ناجائزہ فائدہ اٹھاکر علاقے کے لوگوں کو غیر معمولی قیمتوں میں ضروری اشیا فروخت کر رہا تھا۔

مقامی لوگوں نے اس حوالے سے ماگام پولیس کو شکایت کی کہ مذکورہ دکاندار لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر لوگوں کو مہنگے قیمتوں میں ضرری چیزیں فروخت کررہا ہے۔

پولیس نے لوگوں کی اس شکایت پر فوری کارروئی کرتے ہوئے دکاندار کی گرفتاری عمل میں لائی اوردوکاندار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لیا۔ علاقے کے عوام نے ہنڈواڑہ پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details