جموں و کشمیر کے شوپیان میں گزشتہ روز کچھ نامعلوم مسلح برداروں نے دو اسکول ٹیچرز کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے پیش نظر شوپیان میں رہائش پذیر کچھ سکھ برادری کے لوگوں نے آج احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اس معاملے میں ملوث ملزمین پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پرنسپل کا قتل، شوپیان میں سکھ برادری کا احتجاج - سکول ٹیچر کے قتل کے خلاف احتجاج
شوپیان میں سکھ برادری نے آج اسکول ٹیچر کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ اور انتظامیہ سے اس معاملے میں ملوث ملزمین پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
![پرنسپل کا قتل، شوپیان میں سکھ برادری کا احتجاج شوپیان: سکھ برادری کا قتل کے خلاف احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13298112-thumbnail-3x2-hhhhh.jpg)
شوپیان: سکھ برادری کا قتل کے خلاف احتجاج
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرینگر کے عیدگاہ کے اندرون علاقے سنگم میں کچھ نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کو مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا، مقتول کی شناخت دیپک چند اور ستیندر کور کے طور پر ہوئی ہے جو کہ جموں شہر کے پٹولی علاقہ کے رہائشی تھے۔
ویڈیو
واضح رہے کہ دیپک چندر سکھ برادری سے تعلق رکھتے تھے اور اسی سلسلے میں سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے معاملے میں ملوث ملزمین پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔