وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 16 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار - شوپیان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 16 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا
کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں اعلانات کے ذریعے لوگوں سے تلقین کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے سے بھی اجتناب کریں۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیان اور پولیس اسٹیشن کیلر میں دو ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔ شوپیان پولیس مسلسل اعلانات کے ذریعے لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کر رہی ہے۔