مذکورہ اہلکار کے والد نے اغواکاروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو معاف کیا جائے اور انہیں رہا کیا جائے یا اگر انہیں مارا گیا ہو تو ان کی لاش کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔
واضح رہے کہ 2 اگست کی شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے شوپیان ضلع کے ریشی پورہ حرمین کے مقامی فوجی اہلکار جس کی شناخت شاکر منظور کے بطور ہوئی ہے، کو اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اپنے گھر سے خود کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔
شاکر منظور کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغوا کر کے اس کی گاڑی کو کولگام ضلع کے نیہامہ علاقے میں نذر آتش کر کے وہیں چھوڑ دیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔