ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کو فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا تھا۔
شوپیان میں تلاشی مہم جاری اطلاع کے مطابق گذِشتہ شام تقریباً ساڑھے چھ بجے شوپیان کے بدرہامیہ علاقے میں فورسز نے عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔
اسی دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ ہی منٹ بعد ختم ہوگیا، جس کے بعد فورسز کی مزید نفری کو علاقے میں تعنیات کردیا گیا۔
آج صبح ہی صبح فورسز علاقے میں تلاشی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی ہیں، جو تا دم تحریر جاری ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو پہلے ہی معطل کردیا گیا تھا۔