اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان انکاونٹر: فوج کی جانب سے نوٹس جاری

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اہم گواہوں کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور تحقیقات پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔'

شوپیان انکاونٹر: فوج کی جانب سے نوٹس جاری
شوپیان انکاونٹر: فوج کی جانب سے نوٹس جاری

By

Published : Aug 19, 2020, 12:14 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں 18 جولائی کو ہوئے انکاؤنٹر کے حوالہ سے فوج نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 18 جولائی کو امشی پورہ شوپیان میں ہوئے انکاؤنٹر کے بارے میں اگر کسی کے بھی پاس کوئی جانکاری ہو تو وہ دس دنوں کے اندر اندر فوج کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے اور اس شخص کی پہچان کو ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

شوپیان انکاونٹر: فوج کی جانب سے نوٹس جاری

منگل کے روز فوج نے کہا تھا کہ 18 جولائی کو امشی پورہ میں ہونے والے تصادم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی عدالتی انکوائری (سی او آئی) پیشرفت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

'شوپیان مبینہ فرضی تصادم کی تحقیقات جاری'

واضح رہے کہ رواں سال کی 18 جولائی کو امشی پورہ شوپیان میں ایک تصادم آرائی میں فوج نے تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم بعد میں راجوری کے رہنے والے تین نوجوانوں کے افراد خانہ نے یہ دعویٰ کیا کہ اس انکاؤنٹر میں مارے گئے تین نوجوان ان کی لاپتہ اولاد ہیں اور ان کا عسکریت پسندوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہل خانہ کے دعوؤں کی بنیاد پر پولیس نے اہل خانہ کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فوج نے بھی اس انکاؤنٹر کے بارے میں اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر راجوری کے تین مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی خبریں اور ان کی اس تصادم کے ساتھ وابستگی کی خبریں پڑھی ہیں اور فوج اس تعلق سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details