جموں: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں اور اس کے اطراف میں امر ناتھ یاترا کی تیاریاں جنگی سطح پر جاری ہیں۔ عقیدت مندوں کے آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ جموں میں شیو سینا کے صدر منیش سانی نے آج پہلگام میں امرناتھ یاترا کے انتظامات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مقامی مسائل کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ اس سال حکومت کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کی حفاظت اور بندوبست کے لئے قابل ستائش انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاتریوں کی حفاظت کے لیے جگہ جگہ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ ننوان یاترا بیس کیمپ پہلگام میں بھی ان کے ٹھہرنے کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اگر چہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے ناشری مقام ٹھیک کیا گیا ہے، تاہم ناشری سے پہلگام تک جلد از جلد قابل آمد بنایا کیوں کہ ناشری سے پہلگام تک کا راستہ اکثر جگہوں پر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے جس کی مرمت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔