ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع محکمہ شیپ ہسبینڈری کی جانب سے ترال کے مختلف دہیات میں آٹھ مستحقین میں یونٹ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ شیپ ہیسبنڈری آفیسر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف کی قیادت میں ملازمین نے ترال کے پنگلش، سیموہ، ناگہ واڈی، گجر بستی سیموہ اور دیگر کئی دیہات میں مستحقین میں بھیڑ یونٹس، تقسیم کیے تاکہ بھیڑ پروری کی صنعت کو فروغ دینے کے علاوہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
اس موقعے پر مستحقین نے محکمہ شیپ کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ان کے اہل و عیال کے لیے روزگار کے وسائل پیدا ہوں گے کیونکہ وہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے اقدامات غریب عوام کے لیے امید کی ایک کرن بن کے سامنے آئے ہیں۔