وادی کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھیڑ بکریاں پالنے والے افراد کا کاروبار بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ اگرچہ وادی میں مقامی و غیر مقامی افراد اس کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے اسی کو اپنا روزگار بنایا ہوا ہے لیکن اس سال لاک ڈاون کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
عید الاضحٰی کے پیش نظر ان دنوں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا معاملہ اپنے عروج پر ہوا کرتا تھا اور لوگ قربانی کے جانوروں کی خریداری کرنے میں کافی مشغول نظر آتے تھے۔ تاہم رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کا اثر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پڑ رہا ہے۔