جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کی طرف سے ایک پرس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے صدر ظہور احمد نے کہا کہ' ہمارا کام شاید سیاستدانوں کو پسند نہیں آرہا ہے۔ اور مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔'
شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے صدر کا میونسپل کمیٹی ڈورو پر الزام ظہور نے میونسپل کمیٹی ڈورو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ' کمیٹی کے کچھ عہدیداران کافی عرصہ سے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'
انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اننت ناگ سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
ظہور نے مزید کہا کہ' فورم علاقے میں کئی برسوں سے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ فورم کو علاقے کے زی عزت اور نوجوانوں نے بارس وجود لایا۔ اور کئی سالوں سے جی جان لگا کر یہاں کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔