راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن علاقے سے نوکری دلانے کے بہانے کچھ نوجوانوں کی جانب سے ایک لڑکی کو جموں وکشمیر لے جاکر جنسی زیادتی اور تبدیل مذہب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس معاملے میں متاثرہ لڑکی نے پانچ نوجوانوں کے خلاف آئی پی سی سیکشن 323، 341 ، 384، 376، 392، 406، 363، 365 اور 366 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے کی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ جون 2016 کے مہینے میں شاہد اسے کام دلانے کے بہانے جموں و کشمیر لے گیا تھا۔ وہاں اسے یرغمال بناکر رکھا اور اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی، اس دوران ملزمین نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی اور شادی کا جھانسہ دے کر مذہب تبدیل کروایا۔