اردو

urdu

ETV Bharat / state

رہائشی مکان کو شدید نقصان - مکان مالک کو لاکھوں

ضلع اننت ناگ کے وندیلگام کوکرناگ علاقہ میں آگ کی ایک واردات میں جاوید احمد لون نامی شخص کے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رہائشی مکان کو شدید نقصان
رہائشی مکان کو شدید نقصان

By

Published : Apr 3, 2020, 9:37 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ مکان کی چھت سے آج شام اچانک آگ نمودار ہوئی اور آگ مکان کے دیگر حصہ تک پھیلنے لگی۔

تاہم مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ واردات کی جگہ پر پہنچ گیا اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔

آگ کی وجہ سے مکان کا چھت خاکستر ہوا ہے جس کی وجہ سے مکان مالک کو لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

آگ کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details