اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان - urdu news

شمالی کشمیر کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز شدید بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس کے بعد کسانوں نے حکومت سے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

بارش اور ژالہ باری سے میوا باغات کو شدید نقصان
بارش اور ژالہ باری سے میوا باغات کو شدید نقصان

By

Published : May 18, 2021, 12:27 PM IST

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ان دنوں موسم کا مزاج بدلہ ہوا ہے۔ شمالی کشمیر کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز شدید بارش اور ژالہ باری سے باغ بانی شعبہ سے منسلک افراد کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

ویڈیو
اس تعلق سے ایک کسان نے بتایا کہ اتوار کے روز دوپہر میں رفیع آباد کے ملحقہ علاقوں میں قریب 10منٹ تک شدید ژالہ باری کے ساتھ ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے ان کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے ہمیں مالی معاونت فراہم کی جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details