جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے سرہامہ جنگل میں آج شام 5 بجے اچانک آگ لگ گئی، جس سے جنگل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سرہامہ کھرم علاقہ کے جنگل میں آج شام 5 بجے اچانک آگ لگ گئی جس نے متعدد چھوٹے بڑے درختوں کو اپنی زد میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کھرم کنزرویشن ریزرو تک آگ پھیل گئی۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائدہ نے ڈی ایف او وائلڈ انتشار سہیل سے فون پر رابطہ کیا، تو انہوں نے بتایا کہ جنگل کے تمام جانور محفوظ ہیں۔ حالانکہ آگ سے جنگل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔