جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے سربراہ جناب جسٹس پنکج متل، سرپرست اعلیٰ، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اور جناب جسٹس علی محمد ماگری، ایگزیکٹو چیئرمین، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے خطہ میں خصوصی اسپیشل لوک عدالتوں کا اہتمام کیا۔
یہ خصوصی لوک عدالت سب کے لئے انصاف تک رسائی کے مقصد کو حاصل کرنے اور غریب قانونی دعویداروں کو ان کی مالی پریشانیوں اور ذہنی تناؤ پر قابو پانے میں مدد کے لئے جے اینڈ کے کے تمام اضلاع کے ضلعی علاقوں میں اہتمام کیا گیا تھا۔ کووڈ-19 وبا کے پیش نظر عدالتوں نے جزوی سماعت دوبارہ شروع کرنے کے بعد یہ دوسرا خصوصی لوک عدالت ہے۔