بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے نسبل علاقے میں پیر کی شام ایک بچہ لاپتہ ہوا اور تلاش کے دوران اہل خانہ نے ایک کھیت میں خون کے دھبے اور اس کے کپڑے دیکھے۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پولیس، فوج کی 13 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بچے کی وسیع پیمانے پر تلاش شروع کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ بالآخر منگل کی صبح بچے کی مسخ شدہ لاش نسبل میں ہی جنگل کے نزدیک علاقے میں پائی گئی۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سمبل ہسپتال منتقل کیا جس کے بعد اس کو لواحقین کے سپرد کیا گیا۔ مقامی سرپنچ نے میڈیا کو بتایا کہ بار ہا میں نے متعلقہ حکام کو ریچھ کے گھومنے کے بارے میں مطلع کیا لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔