کشتواڑ: جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں چیف ایجوکیشن آفیسر کو گزستہ دنوں اسکولوں میں نصب بایو میٹرک مشین سے چھیڑ چھاڑ کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سودرشن شرما نے کشتواڑ قصبہ کے نذدیکی سرکاری اسکولوں میں نصب بایو میٹرل مشینوں کی اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران تین اسکولوں میں نصب بایو میٹریک مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا۔
اس معاملے کے بعد چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ نے سبھی مشینوں کو ضبط کرلیا۔ اور معاملے میں ملوث سات ٹیچروں کو معطل کردیا۔ Seven Teachers Suspended in Kishtwar