اردو

urdu

تصادم میں بین اضلاع گروہ کے سات لٹیرے گرفتار

اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوہنڈور پولیس و سواٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں اتوار کی شام مخبر کی اطلاع پر چمرودھا ندی کے ساحل پر واقع مندر سے تصادم کے دوران بین اضلاع شاطر سات لٹیروں کو گرفتار کرکے چار طمنچہ کارتوس ،چار بائک ،17 موبائل فون و لوٹ کی رقم برآمد کی ۔

By

Published : Apr 27, 2020, 5:38 PM IST

Published : Apr 27, 2020, 5:38 PM IST

ETV Bharat / state

تصادم میں بین اضلاع گروہ کے سات لٹیرے گرفتار

تصادم میں بین اضلاع گروہ کے سات لٹیرے گرفتار
تصادم میں بین اضلاع گروہ کے سات لٹیرے گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے دو شنبہ کو پولیس لائن میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ کوہنڈور ایس ایچ او پروین کشواہا مع فورس و سواٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں مخبر کی اطلاع پر چمرودھا ندی کے ساحل پر واقع مندر کے نزدیک تصادم میں بین اضلاع لٹیرے گروہ کے لالو پرساد سروج ، نیرج کمار گوتم ، شبھم سروج ،شنکر عرف روی شنکر ورما ، شعبان علی عرف کلو ، محمد ساحل و چندن گری سمیت سات لٹیروں کو گرفتار کر ان کے قبضے سے چار طمنچہ کارتوس ،چار بائک ،17 موبائل و لوٹ کے دس ہزار روپیہ برآمد کیا ۔جبکہ موقع سے ان کا ایک ساتھی مکیش سروج فرار ہو گیا ۔

پوچھ گچھ میں ملزمان نے علاقے میں ہورہی مختلف لوٹ کو انجام دینے کا اعتراف کیا ۔پولیس گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کرکے جیل بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details